ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا سے خفا ہوگئے
فائل فوٹوواشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھرامریکی میڈیاسے خفا ہوگئے ،ٹویٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس نیوز کانفرنسزس کا مقصد کیا ہےجب میڈیاتلخ سوالات کےسوا کچھ نہیں پوچھتا ۔
سخت سوالوں سے پریشان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پربرہم ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ داغ دیا کہ میڈیا سچ چھپاتاہےصحیح حقائق نہیں بتاتا،گزشتہ روزوائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پرروزانہ کی بنیاد پرہونے والی امریکی صدر کی بریفنگ کا بھی انعقاد نہیں کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےٹوئٹر پر میڈیا پرشدیدتنقیدکرتےہوئے لکھا کہ اس لنگڑے لولے میڈیا کواگرصرف جارحانہ سوالات ہی پوچھناہیں توایسی بریفنگ کاکوئی فائدہ نہیں،امریکی میڈیاصرف ریٹنگ کیلئےجعلی خبریں نشر کرتا ہے،عوام کو میڈیا سے جھوٹی معلومات کے سوا کچھ نہیں ملتا۔
What is the purpose of having White House News Conferences when the Lamestream Media asks nothing but hostile questions, & then refuses to report the truth or facts accurately. They get record ratings, & the American people get nothing but Fake News. Not worth the time & effort!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 25, 2020
امریکی صدر اس سے قبل بھی کئی بارکورونا سے متعلق ہونے والی میڈیا بریفنگ میں اپنی کارکرگی کا دفاع کرتے ہوئے میڈیا پر برہم ہوتے رہے ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔